ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران نوجوان سمندر میں گر کر جاں بحق

بھٹکل کے قریب منکی میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران نوجوان سمندر میں گر کر جاں بحق

Sun, 18 Jun 2023 19:34:03    S.O. News Service

بھٹکل 18 جون (ایس او نیوز)  جال پھینک کر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک شخص سمندر میں گر کر جاں بحق ہوگیا  جس کی شناخت محمد    عرفان داول ابن  یعقوب داول (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات  بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹر دور،   پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی قصبہ میں اتوار دوپہر کو پیش  آئی۔

 بتایاگیا ہے کہ  عرفان  سمندر میں  جال کی مدد سے مچھلیوں کا شکار کررہا تھا،  کہ اونچی اٹھتی لہروں کے دوران  وہ سمندر میں گرگیا ، قریب میں موجود لوگ جب اس کی مدد کے لئے  آگے بڑھے تو اُن کی کشتی بھی موجوں کے بھنور میں  پھنس کر اُلٹ گئی۔ البتہ  مقامی لوگوں نے انتھک  کوشش کرکے عرفان کو سمندر سے باہر نکال کر شدید زخمی حالت میں ہوناور اسپتال پہنچایا، مگر  اسپتال پہنچنے کے بعد اس نے دم توڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

منکی کے نور محلہ کے  رہنے والے عرفان کو دو بیٹیاں اور ایک چھوٹا بیٹا ہے، وہ   مچھلیوں کا شکار کر کے   اپنا اور گھروالوں کا پیٹ پالتا تھا۔ اس کے اچانک انتقال سے  گھر پر ماتم چھا گیا ہے اور ہر کوئی صدمے میں ہے۔  اللہ ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔

ہوناور سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کےبعد نعش رات قریب آٹھ بجے  گھر لائی گئی ۔ رات نو بجے  تدفین  ہوگی۔ اللہ اس کی بال بال مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے ۔ اٰمین


Share: